شائع 25 فروری 2021 08:47pm

فردوس عاشق اعوان کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔ عظمی بخاری نے فردوس عاشق کا چیلنج قبول کرلیا۔

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ گھر میں گھس کر مارنے کا بیانیہ مودی کا ہے جو مریم نواز بول رہی ہیں۔

این اے 75 ضمنی انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن کے ترجمان آمنے سامنے آگئے۔

پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان بولیں کہ پہلی بار ایمپائر نیوٹرل آنے سے اپوزیشن کو تکلیف ہے، مودی کا بیانیہ دوہرانے سے واضح ہے کہ رشتہ داری بڑی مضبوط ہے۔ فردوس عاشق نے عظمی بخاری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔

عظمی بخاری نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکیل ہیں اور لیگل نوٹس کیلئے تیار ہیں۔

نواز لیگ نے دوبارہ ضمنی الیکشن کے اخراجات پی ٹی آئی سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read Comments