شائع 25 فروری 2021 08:11pm

سندھ:سینیٹ الیکشن ،فیصل واوڈا اور پلوشہ کے کاغذات جیلنج

سینٹ انتخابات میں سندھ سے کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے فیصل واوڈا اور پلوشہ خان کے کاغذات کی منظوری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیکنج کردیا گیا، جبکہ ہائی کورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔

سیف اللہ ابڑو نے سینٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور ہائی کورٹ نے انکے حق میں فیصلہ دیا۔ جبکہ فیصل واوڈا اور پلوشہ خان کو الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل نے اہل قرار دیا تھا، انکی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا کی اہلیت کو پیپلز پارٹی کے قادر مندو خیل نے چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل ہیں اور انہوں نے الیکشن کیلئے امریکی شہریت چھپائی ہے، جبکہ وکلا کی ایک تنظم نے پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے انہوں نے شوہر کا نام اور ذرائع آمدن چھپائے ہیں۔

دونوں امیدواروں کے خلاف درخواست کی سماعت جمعہ 26 فروری کو ہوگی۔

Read Comments