شائع 19 فروری 2021 08:31pm

پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی پارٹی ٹکٹ سے دستبردار

پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہوگئے۔ شبلی فراز اور اعظم سواتی کی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر آمد ہوئی ہے۔

سینیٹر سجاد حسین،سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء کی سینیٹر اورنگزیب کی پارٹی کےلئے خدمات کا اعتراف کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اورنگزیب اورکزئی نےجذبےسےوزیراعظم کافیصلہ قبول کیا، اورنگزیب نےپی ٹی آئی کا موقف پرزور طریقے پیش کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سینیٹر اورنگزیب خان پارٹی کا اثاثہ ہے مستقبل میں بھی انکی خدمات حاصل کرینگے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو قبول کیا،

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سینیٹر اورنگزیب خان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہم یہاں آئے،

اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

اس موقعے پر سینیٹر اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وژن ہمارے لئے قابل قدر ہے، یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت میں ہم سینیٹر ہوں،وقت کا تقاضا ہے،کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔

سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن ہے ہر مشکل میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔

Read Comments