'ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں'
وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ بھگت رہےہیں۔
عمرایوب کےاظہارخیال کےدوران ایوان میں شورشرابہ ہوا ہے اور اسپیکراسدقیصر اراکین کوخاموش رہنےکی ہدایت کرتے رہے ہیں۔
وزیرتوانائی عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نےمہنگی ترین معاہدےکئے، راجاپرویزاتحادیوں سےپوچھیں عوام کوگروی کیوں رکھا۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ بھگت رہےہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نےمعیشت میں بارودی سرنگیں لگائی ہے، اب یہ مگرمچھ کےانسوبہارہےہیں۔
وزیرتوانائی عمرایوب نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومتوں نےمعیشت کوبربادکیا، مسلم لیگ نےجان بوجھ کرمعیشت کونقصان پہنچایا۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کےقرضوں کی ادائیگیاں کررہےہیں۔
Read Comments