ڈسکہ میں ریاستی دہشتگردی کی گئی ،مریم اورنگزیب
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں صبح سےریاستی دہشت گردی کی گئی۔ پی ٹی آئی کوصبح سے اپنی شکست نظرآرہی تھی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان ڈارکہہ رہےہیں ن لیگ نےفائرنگ کرائی جبکہ جیتنےوالے الیکشن رکوانے کی کوشش نہیں کرتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوصبح سے اپنی شکست نظرآرہی تھی، پی ٹی آئی والےہراسٹیشن پرجاکرغنڈہ گردی کرتےتھے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےشیروں نےہرچیزکامقابلہ کیا، فائرنگ سےمسلم لیگ ن کےووٹرشہیدہوئے، تاہم پی ٹی آئی کا ورکربھی شہید ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 2حلقوں میں الیکشن نہیں کراسکتی، فائرنگ پولیس کی موجودگی میں کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلی اورآئی جی پنجاب کیخلاف ایف آئی آرکٹنی چاہئے، مسلم لیگ ن پرفائرنگ کاالزام لگانےوالوں کوشرم آنی چاہئے، عوام نےجان پرکھیل کرووٹ ڈالا،سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کا الیکشن عوام کی طاقت سےہم جیتیں گے، اب یہ جنگ سیاسی نہیں،پاکستان کی اورآئین کی جنگ ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کی فوج نےڈسکہ میں انتخابی حلقوں کو یرغمال بنائےرکھا،
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کی پرتشدد حرکات کےباعث 2افراد جان کی بازی ہارگئے،
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر قبضےکئےگئے، جعلی بدمعاشوں نے امن کی فضا کوخراب کیا،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےکارکنان کو بھی ہراساں کیاگیا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ن لیگ کے امیدوارکےگارڈز نے فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلوگ جب کمرےمیں آتےہیں توپیرپکڑتےہیں،ن لیگ کےلوگ جب باہرآتےہیں توگریبان پکڑتےہیں۔