شائع 16 فروری 2021 08:01pm

'جعلی راج کماری اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ لیگی قیادت جس وزیر اعظم کو نکالنے کےلئے کالا کوٹ پہن کرسپریم کورٹ گئی اب اسی کو سینیٹ میں پہنچانے کےلئے زور لگا رہی ہے۔جعلی راج کماری اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں۔

صوبائی وزیرآبپاشی محسن لغاری کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعدن لیگ پرمایوسی کےبادل چھائے ہوئے ہیں۔ جعلی راجکماری اداروں کو متنازعہ بنانے کی بجائے ہمت کریں اور نام لیں۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وہ اس بیماری کی تلاش میں ہیں جوشریف خاندان کے ساتھ جڑی ہیں۔دراصل انہیں کرپشن کا کینسر لاحق ہے جس کے علاج کےلئے باہر جانا چاہتے ہیں۔

وزیر آبپاشی محسن لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نہری پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے بہتر استعمال کےلئے انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

Read Comments