'پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے'
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے پیپلزپارٹی اپنے سینیٹرزمنتخب کرالےگی۔پارلیمنٹیرینزپرپیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا آئین کے تحت انتخابات سیکریٹ بیلٹ سے ہوں گے۔ سینیٹ کا الیکشن سیکریٹ بیلٹ ہوتا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے سینیٹرزمنتخب کرالے گی۔ پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔
سیدمرادعلی شاہ نےکہاگندم ہم اکتوبرمیں ریلیز کرتے ہیں۔ گندم اسمگل کرا کر بحران پیدا کیا گیا۔ وفاقی وزراء بوکھلاہٹ میں کام کرتے ہیں۔ ان کے وفاقی وزیر نے فلور پر کہا تھاکہ گندم کہاں گئی۔ گندم کا الزام بھی سندھ پر ڈال دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ارکان کی مرضی ہوتی ہے کہ کہاں ووٹ ڈالیں۔ ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے بھی الزام لگائے ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں ووٹ نہ دینے پرپابندی نہیں ہے،کسی کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے۔