پی ایس ایل سکس کی افتتاحی تقریب کراچی میں نہیں ہوگی
کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کی افتتاحی تقریب کورونا وائرس کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب کراچی میں نہیں بلکہ ترکی کے شہر استنبول میں شوٹ ہوگی، جس کیلئے آفیشل ترانے کی کاسٹ ترکی پہنچ گئی۔
استنبول میں رواں سیزن کی افتتاحی تقریب ریکارڈ کرکے کراچی میں ایل ای ڈیز نصب کرکے نشر کی جائے گی۔ تقریب بائیو سیکیور ببل ہونے کی وجہ سے منعقد نہیں ہوگی۔
Read Comments