ای سی پی : سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی سے معذرت
الیکشن کمیشن حکام نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری سے رابطہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق نیئر بخاری کے خط پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرچکے ہیں۔
حکام الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وقت شیڈول کو تبدیل کرنا مشکل ہوگا، موجودہ شیڈولز پر تحفظات ہیں، زبانی جواب کے بجائے تحریری طور پر جواب دیا جائے۔
Read Comments