کورونا، دوسری چینی ویکسین کینسائنو کے استعمال کی اجازت
سائنس فارم کے بعد اب دوسری چینی ویکسین کینسائنو کی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ڈریپ نے ہنگامی حالات میں کینسائینو ویکسین کی اجازت دے دی ۔کینسائنو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی ویکسین کینسائنوکےاستعمال کی منظوری دے دی گئی ۔چینی ویکسین کے ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔
کینسائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے ڈریپ حکام کے مطابق ایک چینی, روسی اور برطانوی کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
کینسائنو ویکسین کے استعمال کے لیے درخواست اے جی ایم نامی کمپنی کی جانب سے دی گئی,کین سائینو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔
Read Comments