پی پی نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ، کے پی اور اسلام آباد سے سینٹ کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔
سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد اورفرحت اللہ بابرکوخیبرپختونخوا سے امیدوارنامزد کرتے ہوئے پی ڈی ایم سے حمایت مانگ لی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ انتخابات کیلئیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد اور فرحت اللہ بابر کو کے پی سے امیدوار نامزد کرتے ہوئے پی ڈی ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔
سندھ سے شیری رحمان، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، جام ممتاز ڈھر اور شہادت اعوان کو جنرل نشستوں پر ٹیکنوکریٹس پرفاروق ایچ نائیک، کریم خواجہ اورشہادت اعوان جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پلوشہ خان، خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوارہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سے عظیم الحق منہاس جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کہا ہے، بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ وہ سینٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔