شائع 12 فروری 2021 04:55pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

جوہانسبرگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پروٹیز کے دیس جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ جانا تھا لیکن کوویڈ کی عالمی وباء کے باعث دورے کو ملتوی کرکے اپریل میں شیڈول کیا گیا ہے۔

ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 اپریل کو پریٹوریا اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی 14 اور 16 اپریل کو پریٹوریا کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

Read Comments