اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 02:58pm

لاہورہائیکورٹ کی کاشتکاروں کو اُن کی مرضی کے مطابق گنا بیچنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنادیا،عدالت نے کاشتکاروں کو اُن کی مرضی کے مطابق گنا بیچنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نےذکااشرف کی درخواست پرفیصلہ سنایا،فیصلے کے مطابق عدالت نے گنےکےکاشتکاروں کواُن کی مرضی کےمطابق گنابیچنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوق حاصل ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں،شوگرملزکواختیارنہیں کہ کسان کومعاشی طورپرکمزورکریں، کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں۔

لاہورہائیکورٹ نے دوسرےصوبوں کوگنابیچنے کا اقدام درست قراردے دیا۔

Read Comments