شائع 11 فروری 2021 10:03pm

'امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے'

پاکستان نےامریکی محکمہ خارجہ کے حقائق کے برعکس بھارتی کشمیر لکھ کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دیرینہ مسئلہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان نےامریکی محکمہ خارجہ کےحقائق کے برعکس بھارتی کشمیر لکھ کر ٹوئٹ کرنےکا معاملہ سفارتی چینلزکے ذریعے امریکی محکمہ خارجہ کےسامنے اٹھایا ،امریکی محکمہ خارجہ کے ٹوئٹ پر دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل بھی آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےپاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس کےدوبارہ آغاز کےبیان کو مایوس کن قرار دےدیا۔بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے بھارت پر زور ڈالے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

Read Comments