لاہور پولیس کی کارروائی، جعلی افسر گرفتار
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارےکا جعلی افسر پکڑ لیا۔ملزم سے جعلی آئی ڈی کارڈز، وائرلیس اور جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حساس ادارے کی وردی پہن کر کارروائی کرتا رہا۔ملزم سےوردی،وائرلیس،اسلحہ اورسول ایوی ایشن کاکارڈبرآمد کرلیا گیا۔
ملزم فائق نے جوبلی ٹاؤن سے گزشتہ رات ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی چھینی کی واردات کی۔ملزم حساس اداروں کا نام استعمال کرکے وارداتیں کرتا رہا۔
ملزمان کی شناخت کا عمل حساس اداروں سے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ملزم کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Read Comments