شائع 11 فروری 2021 08:56pm

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، صوبوں کو بھی ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹریٹ اور ان سے متعلق اداروں کے ملازمین اس میں شامل ہونگے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ملازمین کی 2017 کی بنیادی تنخواہوں پر 25 فیصد ایڈ ہاک ریلیف ملے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین خیبر پختونخواہ حکومت کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ٹائم اسکیل کا پیٹرن اگلے بجٹ میں دیا جائے گا، وفاقی سرکای ملازمین کو 25 فیصڈ ایڈ ہاک ریلیف دینے کی سمری وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

Read Comments