شائع 11 فروری 2021 08:17pm

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کردیا گیا

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کردیا گیا، پی سی بی کے مطابق فیصلہ نجی ایئرلائنز کی جانب سے تازہ ترین سفری پالیسی کے اجراء کے بعد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ٹیم کو 21 فروری کو وطن لوٹنا تھا تاہم اب پاکستان ٹیم 12 فروری کو ہرارے سے پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 178 رنز سے شکست دی تھی، بقیہ 2 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اب نہیں ہوگی۔

Read Comments