شائع 11 فروری 2021 05:55pm

حلیمہ سلطان نے پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر بننے کا عندیہ دے دیا

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے والی ہیں، اس بات کا عندیہ ترکش اداکارہ نے ٹوئٹ میں دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیمہ سلطان نے ٹوئٹ میں پشاور زلمی اور ان کے اونر جاوید آفریدی کو ٹیگ کرکے ایک نئی شروعات لکھا تو دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی ملتا جلتا ٹوئٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پشاور زلمی انتظامیہ کی جانب سے 2 روز میں اعلان متوقع ہے۔

Read Comments