شائع 11 فروری 2021 05:37pm

پہلا ٹی 20: پروٹیز کا شاہینوں کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: گرین شرٹس اور پروٹیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرچ کلاسین نے جیتا اور پہلے پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کریں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں حیدرعلی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔

Read Comments