پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کردی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کردی۔ ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو، قومی جانور مارخور، قومی پھول چنبیلی، خوبصورت مقام مالم جبہ، خیبر پختونخوا کے درہ خیبر، پشاور کے اسلامیہ کالج، ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے۔
Read Comments