شائع 10 فروری 2021 11:11pm

'حکومت فسطائی ہتھکنڈے بند کرے'

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج شرمناک ہے،حکومت فسطائی ہتھکنڈے بندکرے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کا بنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے ۔ کیا یہ ریاست مدینہ کے مناظر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا جس کا ثبوت عوام کے سامنے آچکا ہے۔ ابھی تو صرف ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، وہ دن دور نہیں جب یہ بریف کیس اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کرینگے لیکن عوام انہیں بھاگنے نہیں دینگے ۔

Read Comments