آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی
دبئی: آئی سی سی نے پلیئرز کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ بابر اعظم کی ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتھ محمد رضوان، فہیم اشرف اور فواد عالم کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں محمد رضوان 16 ویں، اظہر علی 20 ویں، اسد شفیق 30 ویں، فہیم اشرف 47 ویں، شان مسعود 52 ویں اور فواد عالم 74 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، محمد عباس کا 12 واں نمبر ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی 4 اور حسن علی 21 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 30 ویں اور 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یاسر شاہ کا 25 واں نمبر ہے۔
Read Comments