بجلی کی قیمت 1روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔صارفین کوساڑھے11ارب روپے سے زائد اضافی ادا کرنا ہوں گے۔کراچی والوں پربجلی کی قیمت میں اضافےکا بوجھ ٹل گیا۔ جبکہ سوئی ناردرن صارفین کےلئے گیس مزید دو فیصد مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق رواں ماہ فروری کے بلوںپرہوگا۔
نیپرا نے27 جنوری 2021 کوعوامی سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے1روپے 80 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔بجلی کےنرخوں میں حالیہ اضافے سےصارفین پر11 ارب 60 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
قیمتوں میں اضافےکااطلاق کےالیکٹرک کےعلاوہ بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین پرہوگا۔ 100یونٹ تک استعمال کرنے والا لائف لائن صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔
سوئی ناردرن صارفین کےلئے گیس مزید دو فیصد مہنگی کردی گئی۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کےلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ۔قیمت میں اضافہ مالی سال 21-2020کےلئے کیا گیا۔
ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ طلب کیا تھا ۔ایس این جی پی ایل کی قیمت 631.42 سے بڑھ کر 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔
قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔