عثمان بزدار نے دو نئی پولیس ایپس کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹورسٹ فسلیٹیشن اور کرایہ داروں وملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے 2 پولیس ایپس کا افتتاح کردیا کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کو 600 نئی گاڑیاں دی جاچکی ہیں جبکہ 10ہزار نئی بھرتیوں کا بھی عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوام دوست پولیسنگ ماڈل کی قومی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ٹورسٹ فسلیٹیشن ایپ اور کرایہ داروں وملازمین کی رجسٹریشن کی دو پولیس ایپس کا بٹن دبا کر افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے ریفارمز قابل تحسین ہیں۔ جبکہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا بھی ہدف ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا-جبکہ 45تھانوں کی نئی بلڈنگ بنارہے ہیں۔تاہم پولیس سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ عام آدمی کو انصاف دینے میں نئے جذبے سے کام کرے گی-
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور آئی جی پولیس انعام غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔