'نااہل ٹولہ پورے ملک کو میدان جنگ بنانے پر تلا ہوا ہے'
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میدان جنگ بنا رہا یہ نااہل ٹولہ پورے ملک کو میدان جنگ بنانے پر تلا ہوا ہے سرکاری ملازمین کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا ہے رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ سینٹ میں اوپن بیلٹ صرف غیر ملکی اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں دورے کے دوران رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی چیت دستیوں سے آگاہ کرنے سیالکوٹ آئے ہیں یہ ایک حلقے کا الیکشن نہیں بلکہ نواز شریف کے بیانیے کا الیکشن ہے 19 فروری کو عوام ووٹ کی پرچی سے اپنے فیصلے کا اعلان کریں الیکشن کے دن پولنگ اسٹینشز کے باہر ہمارے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہے گی اگر دھاندلی کی گئ تو اس کا بہت شدید رد عمل سامنے آئے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد سارا دن میدان جنگ بنا رہا سرکاری ملازمین کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا، یہ نااہل ٹولہ پورے ملک کو میدان جنگ بنانے پر تکا ہوا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں۔
رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان سینٹ الیکشن میں خرید و فروخت کا ارادہ رکھتے ہیں سینٹ میں اوپن بیلٹ صرف غیر ملکی اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لئے کیا جا رہا ہے عوام جھرلو پروگرام کی افواہوں سے نہ گھبرائیں اس موقع پر عطاء تارڑ اور ایم این ایز چوہدری عابد کوٹلہ چوہدری ارمغان سبحانی بھی موجود تھے۔