پی ایس ایل کا گانا دیکھ کر میرے بچے ڈر گئے، شعیب اختر
لاہور: راولپنڈی ایکپسریس شعیب اختر پی سی بی پر پھٹ پڑے، انہوں نے پی ایس ایل سکس کے ترانے کو بدترین گانا قرار دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کا گانا دیکھ کر میرے بچے ڈر گئے ہیں، مجھ سے بات نہیں کررہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا گانا بنانے پر شرم آنی چاہیئے، میڈم نورجہاں کی روح تڑپ گئی ہوگی۔
سابق پیسر نے یہ بھی کہا کہ اگر گانا بہتر نہیں بناسکتے ہو مجھے کہہ دیں، اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گاسکتا ہوں۔
راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کیا کچھ کہا، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Read Comments