شائع 09 فروری 2021 09:59pm

لاہور: اسلحے کے ساتھ عدالت میں پیشی، 5 افراد گرفتار

لاہور کی مقامی عدالت کے سیکیورٹی اہکاروں نے اسلحے لیکر پیشی پر آنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عدالت کے مرکزی گیٹ سے اسلحے سمیت داخل ہونے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے 3 آٹو میٹک رائفلز، 6 میگزین اور گولیاں برآمد کر لیں گئیں، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے محمد عادل، ناصر اور زاہد شاہ سمیت دیگر افراد پیشی کے موقع پر اسلحہ لیکر عدالت آئے تھے، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments