شائع 09 فروری 2021 08:26pm

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق کردی ۔ کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی کابینہ نے مسرورخان کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے اوراسی شوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئےکیمروں کی تنصیب کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کو ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسینیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی ۔ صوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں،ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ۔

کابینہ اجلاس کے دوران بعض وزراء کی جانب سےبیوروکریسی کی سرکاری معاملات میں عدم دلچسپی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بیوروکریسی کی غیر سنجیدگی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا اور کہا کہ پلانٹڈ بیوروکریسی حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر رہی ہے ۔ زیادہ تر بیوروکریسی ٹھیک ہے 10 ،12 افسران معاملات خراب کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔

کابینہ نے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

کابینہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق بھی کابینہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینٹ انتخابات میں پیسوں کے لین دین کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاحکومت اس لیے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانا چاہتی ہے تاکہ سینٹ انتخابات سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔وفاقی کابینہ نے مسرورخان کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ نے آئی پی پیزکےساتھ ازسرنومعاہدوں کی توثیق اورنئی 30 مزید احتساب عدالتیں قائم کرنےکی بھی منظوری دے دی ۔

کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں 3 ماہ کی توسیع اور80 شوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئےکیمروں کی تنصیب کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

Read Comments