شائع 09 فروری 2021 08:12pm

کراچی چیمبر آف کامرس میں پی آئی اے کے ٹکٹنگ کاونٹر کا افتتاح

کراچی چیمبر آف کامرس میں ممبران کی سہولت کے لئے قومی ایئر لائن کے ٹکٹنگ کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخوں پر کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کے کراچی چیمبر آمد پر صدر شارق وہرہ نے ان کا استقبال کیا،

بعدازاں قومی ایئر لائن اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی، چیمبر کے ممبران کی سہولت کے لئے قومی ایئر لائن کے ٹکٹنگ کاؤنٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخوں پر کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی کارگو کے لئے پی آئی اے کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا ملازمین کے لئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، انہوں نے چیمبر کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک فضائی سفر پر دس فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

کراچی چیمبر آمد پر صدر شارق وہرہ کا کہنا تھا قومی ایئر لائن کی ہر ممکن مدد کریں گے، کراچی سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔

تقریب سے خطاب میں چئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کا کہنا تھا پی آئی اے کی خدمات ارشد ملک کی قیادت میں قومی ائر لائن نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔

Read Comments