شائع 08 فروری 2021 10:50pm

'سینیٹ الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے ہونا چاہیئے'

لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کر رہی ہے اور حکومت کا خاتمہ قریب ہے، سینیٹ الیکشن سیکرٹ بیلٹ سےہوناچاہئے۔

لیگی رہنماراناتنویرحسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سیکرٹ بیلٹ سےہوناچاہئے۔

راناتنویرحسین نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان غلط پالیسیوں کی وجہ سے ناراض ہیں، حکومت سیکریٹ بیلٹ سےخوف زدہ ہے،حکومتی اقدامات غیرآئینی اورغیرقانونی ہیں۔

راناتنویرحسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمزوری اور خوف اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ ہمارے ممبر ہی ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت کے 31 ارکان نے گروپ بنایا ہوا ہے کہ ہم ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

رانا تنویر حسین نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف سپریم کورٹ میں گئی ہوئی ہے دوسری صرف آرڈیننس جاری کر رہی ہے، صدارتی آرڈیننس کو ہر طرح سے روکا جائے گا اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پٹیشن داخل کی جا رہی ہے ۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی تھی رانا تنویر حسین شرقپور شریف: ڈھائی سال میں اس حکومت نے ملک کا برا حال کردیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی نااہل اور نالائق ترین حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کہتا ہے کہ مجھے تجربہ نہیں اور تیاری نہیں تھی اگر تیاری نہیں تھی تو ذمہ داری کیوں لی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کر رہی ہے اور حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں دھرنا بھی شامل ہے۔

Read Comments