اسلام آباد ہائیکورٹ واقعہ: چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
چیف جسٹس گلزاراحمدسےاسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےملاقات کی۔وکلاء کی عدالت عالیہ میں توڑپھوڑدے آگاہ کیا ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزاراحمد نے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ آمدہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس اطہر من الله نے جسٹس گلزار احمد کو وکلاء کی جانب سے ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ضلع کچہری میں غیر قانونی چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ پردھاوا بول دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفتر کے باہر نعرے بازی کیساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی۔