لاہور: بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی
لاہور میں مسافر بس اوور ٹیکنگ کے دوران نالے میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
لاہور کے علاقے گجر کالونی میں مسافر بس گندے نالے میں جا گری، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیوں اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں 39 سالہ نجمہ، 40 سالہ نسرین اور 50 سالہ طفیل جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اوور ٹیکنگ کے دوران ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ضروری کارروائی کے بعد متوفیان کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
Read Comments