بلاول سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں جمیل سومرو،ناصرشاہ،سعیدغنی اورراشدسومرو موجود تھے۔
اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نائب صدر ن لیگ مریم نوازکو ٹیلی فون کیا اور ان سے صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی صاحبزادی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساءحادثے میں زخمی ہوگئی تھیں ۔
Read Comments