'نیب اپنا رول کرپشن تک محدود رکھے'
ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب اپنا رول کرپشن تک محدود رکھے۔ کیس غلط ہو یا ٹھیک، بزنس کمیونٹی اپنبے معاملات کو خود دیکھے۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیونٹی کو جتنے مسائل آتے رہے وہ چیئرمین نیب کو بتاتے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بزنس مین کو ڈرا کر رکھا ہے، نیب کا نوٹس آ جائے تو بزنس مین کے پاس پلی بارگین کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوتا۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ نیب سیاستدانوں اور بیوروکریسی سے پلی بارگین کرے جنھوں نے کرپشن کی ہے۔
Read Comments