شائع 08 فروری 2021 07:30pm

سندھ: کوروناویکسین کی2کروڑڈوز خریدنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کوروناویکسین کی2کروڑڈوز خریدنے کا اعلان کردیا۔

،وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کوروناویکسین کی2کروڑڈوزخریدےگی، کوروناوباکےخاتمے کیلئے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وزیرصحت سندھ نے کراچی میں چین کے قوصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے روایتی ادوایات کی تربیت کے لیے چین بھیجنے پر اتفاق اورشعبہ صحت میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

،وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کوروناویکسین کی2کروڑڈوزخریدےگی، کوروناوباکےخاتمے کیلئے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ زندگیاں محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن مرحلے کو فعال رکھنا ضروری ہے۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ کرونا ویکسین کی براہ راست خریداری کیلئے وفاق سے بات کررہے ہیں۔

ملاقات میں چین کے قونصل جنرل لی بیجن نے صوبائی وزیر صحت سندھ کو ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Read Comments