راولپنڈی ٹیسٹ، فیصلہ کن مرحلے میں داخل
راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہونے کے بعد جنوبی افریقا کا کم بیک۔چوتھے روز کے اختتام پر 370 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ پر127رنز بنالیے۔
راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔
آخری روزپاکستان کو جیت کےلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔پروٹیز کو مزید 243رنز بنانا ہونگے۔چوتھے روز بلےباز ڈٹ گئے۔
محمد رضوان کے ساتھ ٹیل اینڈرز نے کمال دکھایا۔رضوان نے شاندار سنچری اسکورکی۔ نعمان علی نے 45 رنز کا حصہ ڈالا۔
پاکستان کی دوسری اننگز 298 پر تمام ہوئی۔
370رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ جلد گرگئی۔ مارکرم اور ڈوسن چٹان بن گئے۔ دوسری وکٹ پر 94رنز جوڑے۔کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے۔
مارکرم 59اور ڈوسن 48رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Read Comments