شائع 06 فروری 2021 08:56pm

نصرف شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست کی مخالفت

نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی اشتہاری قرار دیئے جانے کیخلاف درخواست کی مخالفت کردی۔ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر نیب نے تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کی طلبی کے باوجود نصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں۔ احتساب عدالت نے قانون کے مطابق نصرت شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد انہیں اشتہاری قرار دیا۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں نصرت شہباز نامزد ہیں۔ نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا، انکے نام کروڑوں روپے کی جائیداد ہے، لاہور ہائیکورٹ نصرت شہباز کی اشتہاری قرار دیئے جانے کیخلاف درخواست مسترد کرے۔

نصرت شہباز نے اشتہاری قرار دیےجانے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے اور اس کیس پر آئندہ سماعت 8 فروری کو ہوگی۔

Read Comments