شائع 06 فروری 2021 08:55pm

ڈیلی میل کیس ، جیت کا تاثر غلط قرار

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبرنے مریم نوازپرتنقید کی اور بولے ڈیلی میل کیس میں جیت کا تاثر غلط ہے ان کی کرپشن پراب لندن کی عدالت سےبھی مہرلگے گی۔

پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شہزاد اکبرنے کہاکہ ڈیلی میل پرچھوٹی اوربڑی مریم نے مٹھائیاں بانٹیں ، ڈیلی میل کاکیس اب ٹرائل کی طرف جائےگا،ابھی شہبازشریف کیس کاصرف پہلافیزمکمل ہواہے، ہتک عزت کا کیس جیتنے کا تاثر غلط ہے۔

شہزاد اکبرنے کہاکہ بڑی شرمندگی ہےکہ چاچوچورہیں، کرپشن پراب لندن کی عدالت سےبھی مہرلگےگی،مریم نے سوچا کہ پاپا کے بعد چاچا کی بھی بے عزتی کروا لو۔

انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف مجھےلندن کی عدالت میں چیلنج کریں۔

Read Comments