شائع 06 فروری 2021 08:50pm

پی ڈی ایم لانگ مارچ، پی ٹی آئی کی جوابی حکمت عملی تیار

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے جواب میں تحریک انصاف نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔

تحریک انصاف کی ورکرز سیاسی میدان میں کپتان کے حق میں پورے زور سے سرگرم ہوگئے اور بھرپورعوامی حمایت سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے " میں بھی عمران خان ہوں " مہم شروع کردی۔

مہم کی کامیابی کے لیے تمام سوشل میڈیا ٹولز استعمال کیے جائیں گے۔

واٹس ایپ، فیس بک،ٹویٹرز ،یوٹیوب،اور انسٹا گرام سمیت ہر فورم پر مہم چلائی جائے گی میں بھی عمران خان ہوں مہم کا آغاز پی ٹی آئی کے دیرینہ ورکرز،شہزاد گل اور طارق دین نے کیا۔

Read Comments