شائع 06 فروری 2021 08:24pm

'کسی ادارے سے بیک ڈور کوئی رابطہ نہیں'

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کسی ادارے سےبیک ڈور کوئی رابطہ نہیں اورنہ کسی درانی سےکسی لنچ پر کوئی ملاقات ہوئی ہے۔پی ڈی ایم نے اگر بات چیت کا فیصلہ کیا تو اس پر ہم اپنی رائے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹ کے حکومت جو آرڈیننس لارہی ہے.اس کا مقصد سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب خان صاحب کا پسینہ نکل رہا ہے۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ وزیراعظم نےاین آراوکی رٹ لگا ہوئی ہےلیکن اسے کوئی این آر او نہیں ملےگا نہ ہی اس کے گناہ معاف کئے جائیں گے،وزیر اعظم کو مہنگائی سمیت ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

Read Comments