شائع 06 فروری 2021 07:52pm

'سینیٹ الیکشن میں نہ ووٹ خریدیں گے اور نہ کسی کو خریدنے دینگے'

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناہےکہ حکومت کے پاس زیادہ طاقت ہوتی ہےلیکن سینیٹ الیکشن میں ہم نہ ووٹ خریدیں گےاورنہ کسی کو خریدنے دیں گے۔جلد ہی اس حوالے سے بل بھی منظور ہو جائے گا۔

لاہورمیں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا انحصاراس بات پر ہے کہ مولانا مدرسے سے بچے لائیں گے اور ان کے بل بوتے پر اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

انہوں نےمزید کہالندن کیس میں ابھی صرف ابتدائی سماعت ہوئی ہے۔ہمیں لوگوں کو جیل میں رکھنے کاکوئی شوق نہیں،ان کے خلاف کیسز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ باہر سے پیسے واپس لےآئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں۔

Read Comments