سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کے ساتھ منسلک
لاہور: پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرز میں سے ایک مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔ وہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کے اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے مہندر پال سنگھ کو پشاور زلمی کا اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیا گیا۔ لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مہندر پال سنگھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ مہندر کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
دوسری جانب مہندر پال سنگھ نے کہا کہ زلمی فیملی کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے۔
واضح رہے کہ مہندر پال سنگھ کا شمار پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن رہ چکے ہیں۔
Read Comments