'اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت پر نشانہ بنائیں گے'آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت
جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کےبیانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت کرےگی تونشانہ بنائیں گے۔
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنےسیکیورٹی اداروں کومضبوط دیکھناچاہتےہیں، سیکیورٹی ادارےبھی ہمیں مضبوط دیکھنےکاارادہ کریں۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ تصادم ہمیشہ مداخلت کی صورتحال میں ہوتاہے، ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کی آزادی چاہتےہیں، ہم اظہاررائے کی آزادی چاہتےہیں۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور فوج سےہماری کوئی لڑائی نہیں، ووٹ چوری ہو تو کیا خاموش رہوں، اداروں کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ناکام ہوجائےگا، پوزیشن کوعوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، اپوزیشن کےلانگ مارچ سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مشترکہ سینیٹ الیکشن ان سےسنبھلےنہیں ہوسکےگا، فضل الرحمان کی فارن فنڈنگ سامنےآگئی ہے، زرداری کی بےنامی جائیداد کاسب کو پتا ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ شریف برادران بھی نہیں بچ سکیں گے، اپوزیشن کاسارا چکر این آراو کیلئےہے، چوروں کےخلاف ریاست کومضبوط ہوناپڑےگا، قانون میں نرمی کی وجہ سے چوربچ جاتےہیں، خواجہ آصف کےبھی کئی اکاؤنٹس پکڑےگئےہیں، فضل الرحمان نےفوج کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی، فضل الرحمان اداروں کونہ گھسیٹیں۔