شائع 05 فروری 2021 10:10pm

'کشمیریوں کو مرضی سے جینے کا حق دو'بھارت سے مطالبہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے یوم کشمیرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔

پیغام میں انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کوان کی مرضی کے مطابق جینےکا حق دیا جائے۔

پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کشمیریوں کو جینے کا حق دے۔

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے لاہور میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے، سائیکل ریس لاہور کے سید عاقب علی شاہ نے جیت لی جبکہ مینز اینڈ ویمنز ہاکی میچز کشمیر الیون نے اپنے نام کئے۔

کشمیر ڈے کی مناسبت سے لاہور سے للیانی قصور، پنتالیس کلو میٹر فاصلے پر محیط سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ساٹھ سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس میں سید عاقب علی شاہ نے پہلی سیالکوٹ کے کفایت اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کشمیر ڈے کے موقع پر مینز اینڈ ویمنز ہاکی میچ کھیلے گئے اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانےبھی بجائے گیے۔

مینز ہاکی میچ میں کشمیر الیون نے پاکستان گرینز الیون کو دو ایک سے جبکہ ویمنز میچ میں بھی کشمیر الیون نے پاکستان گرینز الیون کو ایک صفر سے شکست دی۔ رانا ظہیر ہاکی کلر ٹیم نے وائٹ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

Read Comments