'عمران خان نے کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا کہا'
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نےکشمیر3حصوں میں تقسیم کرنےکاکہا،
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کررہی ہے، عمران خان نےکشمیر3حصوں میں تقسیم کرنےکاکہا۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیرجنت نظیروادی ہے جنت کسی کافرکوملی ہےنہ ملےگی، جب تک یہاں نمائندہ حکومت تھی کسی مودی میں جرات نہ تھی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہرکشمیر کا دل پاکستان سےوابسطہ ہے۔
دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا سفیر کلبھوشن کا وکیل بن گیا،عمران ہمیں کہتے تھے این آر او نہیں دوںگا، لیکن کلبھوشن کو این آر او دینےکی کوشش کررہےہیں،
مظفرآباد میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جعلی، نااہل اورسلیکڈڈ نے کشمیر کی آزادی کوخطرے میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا ک ہمودی کو صرف منتخب نمائندہ ہی بےنقاب کرسکتا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا آزادکشمیرالیکشن سے پہلے عمران کو گھر بھیجیں گے،لانگ مارچ میں کشمیرسےبھی لوگ شریک ہوں گے
بلاول کا کہنا تھا کہ بھٹوشہیدنےکہاکشمیرکی آزادی کیلئےہزارسال بھی لڑیں گے بی بی شہیدنےکہاجہاں کشمیریوں کاپسینہ گرےگاہماراخون گرےگا۔