'عمران خان پاکستانی ٹرمپ ۔ ۔ ۔'
لیگی رہنما مریم نواز نے عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دیدیا۔
مریم نواز نے مظفرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط کشمیر کے ساتھ عمران خان کا نام آتا ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمران ملک کی سلامتی کا سودا کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔استعفا دو اور گھر جاؤ۔ عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نےکشمیر3حصوں میں تقسیم کرنےکاکہا،
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کررہی ہے، عمران خان نےکشمیر3حصوں میں تقسیم کرنےکاکہا۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیرجنت نظیروادی ہے جنت کسی کافرکوملی ہےنہ ملےگی، جب تک یہاں نمائندہ حکومت تھی کسی مودی میں جرات نہ تھی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہرکشمیر کا دل پاکستان سےوابسطہ ہے۔