شائع 04 فروری 2021 11:26pm

ملک میں ہیلتھ لائن ورکرز کی کورونا ویکسینیشن جاری

ملک بھر میں ہیلتھ لائن ورکرز نے آج بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ۔ فیصل سلطان کہتے ہیں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو فارم نہیں آسٹرا زینیکا کی ویکسین لگائیں گے ۔

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور شہر شہر ہیلتھ ورکرز ویکسین لگوارہے ہیں ۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا سائنو فارم کی ویکسین کا کوئی سائیڈ افکیٹ اب تک سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے واضح کردیا کہ یہ ویکسین ساٹھ سال سے زائد کے افراد کو نہیں لگ سکتی۔ ان کے لیے آسٹرا زینیکا ویکسین کا انتظار ہے۔

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ سے چینی قونصل جنرل لی بیجین نے ملاقات کی ۔ جس میں سائینو فارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت ہوئی۔

این سی او سی نے ویکسین لگوانے کے خواہشمند ہیلتھ ورکز کیلیے ہدایات جاری کردیں۔ویکسین لگوانے کیلیے موبائل سے ڈبل ون ڈبل سکس پر پیغام بھیجنا ہوگا۔

Read Comments