بلدیاتی الیکشن کیس، پنجاب حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا،جسٹس فائز
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا۔
بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پنجاب حکومت کی جانب سے قبل ازوقت مقامی حکومتیں تحلیل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اورکہا پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا۔ مارشل لا کے دور میں تو ایسا ہوتا تھا لیکن جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں سنا۔
سماعت میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے،جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتا ہے،
اٹارنی جنرل نے کہا ملک حالت جنگ میں ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا ملک میں واقعی ایک جنگ جاری ہے اور وہ عوام کے خلاف ہے۔ حکومت مخالف ہر شخص کو غدار اور حکومت کے حامی کو محب وطن بتایا جارہا ہے۔
Read Comments