آئی سی سی پول میں بابراعظم کور ڈرائیو کے کنگ قرار
دبئی: پاکستان کے بابراعظم کور ڈرائیو کے کنگ قرار، اسٹار بلے باز نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پول میں پوچھا گیا کہ موجودہ دور میں بہترین کور ڈرائیو کس کی؟ پول پر کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا تاہم فینز نے بابر کو 46 فیصد ووٹ دے کر کامیاب بنایا جبکہ کوہلی 45 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ لے سکے۔ پول میں 2 لاکھ 60 ہزار 143 افراد نے ووٹ کیا۔
اس پول میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی تیسری اور انگلش بلے باز جو روٹ کی چوتھی پوزیشن رہی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ آئی سی سی نے ایک پول پوسٹ کیا تھا جس میں بہترین کپتان کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔ اُس پول میں بھی پاکستان کے سابق کپتان عمران خان فاتح قرار پائے تھے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
Read Comments