شائع 04 فروری 2021 08:04pm

این اے 75 سیالکوٹ : ضمنی الیکشن ، ضابطے کی خلاف ورزی کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ایس ڈی پی او ڈسکہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر ڈسکہ کے ایس ڈی پی او ذوالفقار ورک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ایس ڈی پی او ڈسکہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی پنجاب کو فوری طور پر ڈسکہ کے ایس ڈی پی او ذوالفقار ورک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے آئی جی پنجاب ڈسکہ میں ایک غیر جانبدار افسر تعینات کریں۔تحصیل ڈسکہ کے ایس ڈی پی او ذالفقار ورک مبینہ طور پر انتخابی عمل پر اثر ہو رہے ہیں،اور امیدواروں اور ان کے سپورٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں ۔

Read Comments